خیبرون آپریشن،دشمنوں پر فضائی کارروائیاں،18دہشتگردہلاک

ویب ایڈیٹر:


خیبر ایجنسی  :  خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 20 دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب کامیاب کارروائی میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک، جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔ دہشت گردوں کے5 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک اہم جنگجو ملک طاہر سمیت 20 دہشت گرد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ 5 ٹھکانے تباہ بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔ سماء

پر

kunduz

Tabool ads will show in this div