پیسزچیمپئن شپ،شرکت کیلئےمزید3ممالک کی ٹیموں کی لاہورآمد

Oct 14, 2016
JORDAN TEAM لاہور : پاکستان آرمی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل  پیسز چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے مزید تین ممالک کے دستے لاہور پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل  پیسز چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے مزید تین ممالک کے دستے لاہور پہنچ گئے۔ نئے ستوں میں ملائشیا کا دستہ بھی شامل ہے، جو چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مالدپ کا نو رکنی دستہ لاہور آیا ہے، جب کہ اردن کا دستہ پچیس ارکان پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل رات کو چین کی آرمی کا چھبیس رکنی دستہ بھی لاہور پہنچا ہے، ترجمان کے مطابق سری لنکا سمیت پاکستان پہنچنے والی ٹیموں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ MALDIVES TEAM علامہُ اقبال ائر پورٹ پر مہمان کھلاڑیوں کا پاک آرمی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں سولہ ممالک کی آرمی ٹیمیں شرکت کریں گئی۔ چھ روزہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب اٹھارہ اکتوبر کو ہوگی، چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے سمیت تین سو ستر کے قریب کھلاڑی فٹنس، اسٹیمنا اور مہارت کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ سماء

fitness Test

PACES

Tabool ads will show in this div