کرم ایجنسی بڑی تباہی سے بچ گیا

Oct 14, 2016

5

پشاور : کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ ناکام بنادیا، حملہ آور مارا گیا، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کش بمبار کو بغیر چیکنگ پاکستانی علاقے کرم ایجنسی میں چھوڑ دیا، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر خرلاچی چیک پوسٹ کے قریب خودکش بمبار کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گولی ماردی تاہم حملہ آور نے دھماکا کردیا، دہشت گرد مارا گیا تاہم واقعے میں ایف سی اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ سماء

Suicide Blast

Kurram Agency