پیپلزپارٹی نواز شریف کو نہیں،پاکستان کو بچارہی ہے،خورشید شاہ

ویب ایڈیٹر:


سکھر  :  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں اردو بولنے والوں سمیت سب سندھی ہیں، سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نواز شریف کو نہیں،پاکستان کو بچارہی ہے، سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوسکتی، مرجائیں گے لیکن صوبہ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مذہب اورسیاست میں تفریق کی جائے، کوئی بھی مسلمان رسولﷺگستاخی کاسوچ بھی نہیں سکتا، کوئی مسلمان توہین رسالت کو سوچ بھی نہیں سکتا، 1988سےعوام کی خدمت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود حلقے سے 8 بار منتخب ہوا، اللہ بہتر جانتا ہے کہ کون بندہ ہے اور کون بشر، سیاست میں کھل کر بات کرنی چاہیے، کراچی میں ہر زبان بولنے والے لوگ رہتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نوازشریف حکومت کی حمایت نہیں کرتی، جمہوریت کا پودا ذوالفقار علی بھٹو نے لگایا تھا، پیپلزپارٹی نواز شریف کو نہیں،پاکستان کو بچارہی ہے۔ سماء

کو

kurdistan

Tabool ads will show in this div