کوئٹہ میں ایف سی پر بڑا حملہ، 3 اہلکار شہید

SPOT FIRING QTA 14-10

کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر نامعلوم افراد نے معمول کی ڈیوٹی پر موجود ایف سی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق زخمی ایف سی اہلکار بھی دوران علاج چل بسا، واقعے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ سماء

Attack on FC

FC soldiers martyred

Tabool ads will show in this div