جولائی تا ستمبر : بیرون ممالک سے 4.7 ارب ڈالر موصول

Oct 13, 2016

Rupee-dollars

کراچی : مالی سال 17-2016ء کے پہلے 3 ماہ جولائی تا ستمبر میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 4.7 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 17-2016ء کے پہلے 3 مہینوں (جولائی تا ستمبر) میں 4698.31 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 4965.81 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

ستمبر2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1609.29 ملین ڈالر تھی جو کہ اگست 2016ء کے مقابلے میں 8.6 فیصد کم اور ستمبر 2015ء کے مقابلے میں 9.34 فیصد پست ہیں۔

بلحاظ ملک ستمبر 2016ء کی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے 437.87 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 361.89، امریکا 210.82، برطانیہ 210.18، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 182.16 ملین ڈالر اور یورپی یونین کے ملکوں سے  43.6 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2015ء میں ان ملکوں سے آنیوالی رقوم بالترتیب 483.21 ملین ڈالر، 428.13 ملین ڈالر، 260.43ملین ڈالر، 233.27 ملین ڈالر، 201.34ملین ڈالر اور 33.31ملین ڈالر تھیں۔

ستمبر 2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 162.77 ملین ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2015ء میں ان ملکوں سے 135.46 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اے پی پی

USA

Saudi Arab

arab countries

Overseas Pakistani workers remit $4.7 billion

Tabool ads will show in this div