رزاق آبادپولیس مقابلہ،کالعدم طالبان سندھ امیرکی گرفتاری کیلئےچھاپے

ویب ایڈیٹر:


کراچی  :  گزشتہ روز رزاق آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سندھ کے امیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپر ہائی وے پر رزاق آباد پولیس ٹریننگ اسکول کے قریب مقابلے میں نو دہشت گرد مارے گئے، جب کہ مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا اہم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
 
پولیس ذرائع کے مطابق فرار ملزم ارشد اللہ تحریک طالبان پاکستان سندھ کا امیر ہے، دہشت گرد کی گرفتاری کیلئے بلدیہ ٹاؤن اورکیماڑی کےعلاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ارشد اللہ رکشے میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا ماہر ہے، دہشت گرد ارشد اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مارے گئے۔ سماء

سندھ

tariff

hyundai

Tabool ads will show in this div