بیرون ملک پاکستانی مشنز میں بھی کرپشن کا انکشاف

Foreign Missions irregularities FINAL Isb Pkg 13-10

اسلام آباد : پاکستانی سفارتی مشنز میں 63 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ میں افسران اور عملے کی بے ضابطگیاں بے نقاب ہوگئیں۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 15-2014ء کے مطابق واشنگٹن، لندن، بیلجیئم، اسٹاک ہوم، ہوانا، ماسکو، ہانگ کانگ، مانچسٹر اور بریڈفورڈ سمیت کئی پاکستانی سفارتخانے، مشن اور قونصلیٹ ان مالی بے ضابطگیوں اور بد النتظامی میں ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وی وی آئی پیز کے دوروں، اسٹاف اور اہلخانہ  کے طبی و تعلیمی اخراجات، چیک کے بجائے کروڑوں کی نقد ادائیگیوں سمیت دیگر معاملات میں گھپلے ہوئے، بوسنیا میں مشن کی بی ایم ڈبلیو کار چوری ہوئی تو نہ ایف آئی آر درج کرائی، نہ بروقت انشورنس کلیم داخل کیا۔

برمنگم میں قونصلیٹ جنرل کے ریکارڈ سے 21 ویزہ اسٹیکرز اور 975 پاسپورٹ غائب ہوگئے، جسے بڑا نقصان اور قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ سماء

AGPR

Auditor General Report

AGP

Foreign Missions

High Commissions

Tabool ads will show in this div