سرکاری ادارے میں کرپشن کی نئی کہانی

OGDCL Corruption Isb Pkg 13-10

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی میں 13 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا پول آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کھل گیا، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 16-2015ء کی آڈٹ رپورٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی کرپشن کا  انکشاف ہوا ہے، کمپنی نے نشپا فیلڈ پر ایل پی جی پلانٹ نصب نہ کرکے قومی خزانے کو 12 ارب  58 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

OGDCL Corruption Isb Pkg 13-1

رپورٹ میں بتایا گیا ہے  کہ کمپنی بولی کا عمل مکمل ہونے کے طویل عرصے بعد بھی ایل پی جی پلانٹ نہیں لگا سکی، شیخاں والا کے مقام پر کھدائی کیلئے مشین خراب ہوئی تو اسے مرمت کرانے کی بجائے چینی کمپنی سے کرائے پر مشین حاصل کی گئی، اس عمل سے قومی خزانے کو ایک ارب  6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا خسارہ دینے والے افسران کیخلاف انکوائری کرکے سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ سماء

AGPR

Auditor General Report

AGP

Tabool ads will show in this div