متحدہ قائد کو بڑی خوشخبری مل گئی

ScotlandYard-1140x641

لندن : برطانوی پولیس نے متحد قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا، اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے معاونت نہ کرنے پر کیس کمزور ہوا، ناکامی ثبوتوں کی بناء پر کیس کراؤن کورٹ نہیں جاسکتا، آئندہ بھی اس کیس میں کامیابی کے امکانات نہیں، اس لئے کیس ختم کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ بانی الطاف حسین، محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا، برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن کے پاس ثبوت ناکافی ہیں، آئندہ بھی اس کیس میں کامیابی کے امکانات نہیں اس لئے کیس ختم کردیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ثبوت نہ ہونے کے باعث کیس کراؤن کورٹ نہیں جاسکتا، پاکستانی وزارت داخلہ کی معاونت درکار تھی تاہم عدم معاونت کے باعث کیس کمزور ہوا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مزید کہا ہے کہ برطانوی عدالت نے متحدہ بانی کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کو کہا ہے۔ سماء

scotland yard

money laundering case

British Police

Mohammad Anwar

Tabool ads will show in this div