آپریشن ضرب عضب: مزید 33 دہشت گرد ہلاک، تعداد 1250سے تجاوز

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں پرغضب کی ضربیں لگانے کا سلسلہ جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے تازہ فضائی کارروائی میں 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح دتہ خیل میں ہونیوالی پہلی فضائی کارروائی میں 18 دیشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،  گارلا مئی کے علاقے میں دوسری کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد مارے گئے، گن شپ ہیلی کاپٹرز سے کی گئی کارروائیوں میں شدت پسندوں کے 9 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، کلیئرنس آپریشن کے دوران میرعلی، میرانشاہ، دتہ خیل، بویا اور دیگان سمیت سمیت شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشت گردوں سے پاک کرایا جاچکا ہے۔

رواں سال 15 جون کو شروع ہونیوالے آپریشن کو 135 روز گزر چکے، اب تک دہشت گردوں کے 170 خفیہ ٹھکانے تباہ جبکہ 1250 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ سماء

nobel

pipeline

diamond

oval

آپریشن ضرب عضب

Tabool ads will show in this div