وزیراعظم آج تین روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہونگے

Pm Nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج تین روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف تیرہ تا پندرہ اکتوبر آذربائیجان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف آذربائیجان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک آذربائیجان تعلقات کے علاوہ خطے کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف کا آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ سماء

economic

PM visit

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div