مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچانے والے مجاہدین شہید

Oct 13, 2016

Pampore EDI Building Pkg 12-10 ZOHAIB

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Pampore-EDI-Building-Pkg-12-10-ZOHAIB.mp4"][/video]

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی ایک عمارت میں تین دن تک بھارتی فوج کو ناک وچنے چبوانے والے دو مجاہدین شہید ہوگئے۔ چھپن گھنٹے تک ایک ہی عمارت میں موجود صرف دو مجاہدوں نے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر ہائی وے کے قریب پمپور میں مجاہدین پیر کو ای ڈی آئی کمپلکس میں داخل ہوئے اور تین دن تک بھارتی فوج کو ناک وچنے چبوائے۔

دونوں مجاہدین کی شہادت کے بعد ڈرتے ڈرتے بھارتی فوج جب عمارت میں داخل ہوئی تو یہاں کوئی ہتھیاروں کا ذخیرہ نہیں تھا، بلکہ مجاہدین نے صرف دو مشین گنوں سے بھارتی فوج کو الجھائے رکھا۔

بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران ہزاروں گولیاں اور سینکڑوں گولے برسا کر پوری عمارت کو چھلنی کردیا۔ واضح رہے کہ پیشہ ورانہ عسکری کارروائی کی بدترین مثال کو بھارتی میڈیا اپنی فوج کا بڑا کارنامہ قرار دے رہا ہے۔ سماء

Pampore

mujahideen martyred

govt building

Tabool ads will show in this div