خورشید شاہ کے بیان پر وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی متحدہ سے معذرت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کہتے ہیں کہ خورشید شاہ کے معاملے پر ایم کیو ایم سے معافی مانگتا ہوں، اس معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے تو ملک کیلئے بہتر ہوگا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ قائد خورشید شاہ کی معذرت کے بعد معاملہ حل ہوجانا چاہئے تھا، متحدہ والے بھائی اس معاملے کو طول نہ دیں، یہ معاملہ ختم کردیا جائے تو ملک کیلئے بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذہب کو نہیں لانا چاہئے، خورشید شاہ کے بیان پر متحدہ قومی موومنٹ سے معافی مانگتا ہوں، پارلیمنٹ اظہار رائے کا سب سے بڑا فورم ہے۔ سماء

وزیر

helps

Tabool ads will show in this div