ملائیشیا بھی برہان وانی کا گرویدہ ہوگیا

53121652.cms جکارتا : ملائیشین تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔ ملائیشین تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔ ترکی کے خبررساں ادارے انا دولو نے ملائیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسرعبداللہ الاحسان کے شائع کردہ آرٹیکل کا حوالہ دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ آٹھ جولائی کو کشمیری مجاہد برہان وانی کی شہادت کے بعد سے روزانہ ایک ،دو کشمیری شہید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارتی حکام نے برہان وانی کی وارننگ کا کوئی نوٹس نہیں لیا تھا لیکن کشمیریوں نے اسے بہت سنجیدہ لیا۔ ملائیشین تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین تشدد اور برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔ سماء

uno

Burhan Muzaffar Wani

Tabool ads will show in this div