تھرپارکر میں زندگی مہنگی، موت سستی، 6 بچے جاں بحق، تعداد 33 ہوگئی
اسٹاف رپورٹ
مٹھی : تھرپارکر میں موت کا رقص جاری ہے، سول اسپتال مٹھی ميں 2 اور چھاچھرو کے نجی اسپتال میں 4 نومولود دم توڑ گئے، ضلع بھر میں 26 روز کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 33 ہوگئی۔
غذائی قلت کے شکار 2 نومولود مٹھی کے سول اسپتال میں دم توڑ گئے، گاؤں لونیار کے چندر کمار کا نومولود میھل اور گاؤں دھنیو کے منٹھار کا نومولود اسپتال میں داخل تھے، چھاچھرو کے نجی اسپتال ميں بھی 3 نومولود موت کے منہ ميں چلے گئے۔
مٹھی کے سول اسپتال میں 26 روز کے دوران 24 بچے جبکہ ضلع تھرپارکر میں 32 بچے جان سے گئے، تھری پانی اور غذا کیلئے اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں، بیشتر دیہات خالی پڑے ہیں، مال مویشی بھی چارہ نہ ملنے سے بے حال ہیں۔
سندھ حکومت نے مٹھی میں گندم کی فراہمی شروع کردی ہے، فی خاندان 50 کلو گندم فراہم کی جارہی ہے۔ سماء