لندن میں بلاول پر سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے حملہ کیا، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لندن میں بلاول بھٹو زرداری پر سیاسی جماعتوں کے شرپسندوں نے حملہ کیا، ہم نے ایسی سیاست کی تو آپ بھی کہیں جلسے نہیں کرسکیں گے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں بلاول بھٹو زرداری پر سیاسی جماعتوں کے شرپسندوں نے حملہ کیا، ایک سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے کشمیر ڈے کو سبوتاژ کیا، جس نے یہ کھیل کھیلا ان کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس قسم کی سیاست کسی کیلئے بھی اچھی نہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے درست کہا کہ یہ یہودی لابی ہے جو کشمیر کو تسلیم نہیں کرتی، ہم نے ایسی سیاست کی تو آپ بھی کہیں جلسے نہیں کرسکیں گے لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے، ایک انڈین اور یہودی لابی ہے جو کشمیر کو آزاد نہیں ہونے دیتی، اس وقت ملک کے آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کو چیلنج نہ کیا جائے، آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہوں گے تب آپ لڑلینا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار نہ ملے تو نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے کا رویہ اپنا لیا گیا، دھرنے عالمی سازش کا حصہ ہیں جو پاکستان کے قلعے میں شگاف ڈالنا چاہتے ہیں۔ سماء

Malaysia

twins

battle

Tabool ads will show in this div