طاہرالقادری کا حکومت سے ڈیل ثابت کرنیوالے کو 5 کروڑ انعام دینے کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : ڈاکٹر طاہر القادری آج رات سات سمندر پار اڑان بھرنے کو تيار ہيں، کہتے ہيں حکومت سے ڈيل ہوئی اور نہ کوئی معاہدہ، کوئی ثابت کردے تو اسے 5 کروڑ روپے انعام دوں گا، شہباز شريف کی لندن موجودگی پر سفری پروگرام تبديل کرديا۔

اسلام آباد ميں طويل ترين دھرنے اور مختلف شہروں ميں جلسوں سے خطاب کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری بيرون ملک اڑان بھرنے کو تیار ہيں ليکن مبينہ لندن پلان نے انہيں اس قدر محتاط کرديا کہ شہباز شريف کی لندن موجودگی کی اطلاع پر اپنا پروگرام ہی تبديل کرديا۔

لاہور ميں اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پريس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے بيرون ملک قيام کی تفصيل سے آگاہ کيا۔۔۔

پاکستان عوامی تحريک کے سربراہ نے ايک بار پھر پُرزور انداز ميں حکومت سے کسی بھی قسم کی ڈيل کی خبروں کی ترديد کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن ميں شہداء کے خون کا بدلہ لينے کا عزم ظاہر کيا۔

بيرون ملک روانگی اور پاکستان ميں مقدمات کا جائزہ لينے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری سے قانون دان ايس ايم ظفر نے بھی ملاقات کی۔ سماء

Video

tragic

کروڑ

Tabool ads will show in this div