جمہوریت میں احتجاج ضرورکریں بد تمیزی نہیں،آغاسراج درانی
ویب ایڈیٹر:
کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ہم نے نہ کسی سے استعفی لیے اور نہ ایسا چاہتے ہیں، پھر کہتان ہوں مل بیٹھ کر تمام معاملات بات چیت سے حل کریں۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفت گو میں اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے استعفیٰ لیانہ ہی ایسا چاہتے ہیں، جمہوریت میں احتجاج ضرور کریں مگر بد تمیزی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسی روایت کیوں رکھیں کہ آئندہ آنے والے بھی ایسا ہی کریں، آئین جو کہتا ہے ہمیں اس کے حساب سے چلنا ہے، پھر کہتا ہوں مل بیٹھ کر بات کرنے سے معاملات حل ہوجائیں گے۔ سماء
میں
updates
putin
تبولا
Tabool ads will show in this div