جلوس،مجالس میں شرکت کرنیوالے خود کومحفوظ سمجھیں،رینجرز

Oct 11, 2016
DG RANGERS IG KHI PKG 11-10 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/DG-RANGERS-IG-KHI-PKG-11-10.mp4"][/video] کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے نمٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، جلوس اور مجالس میں شرکت کرنے والے خود کو محفوظ سمجھیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے نمٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، جلوس اور مجالس میں شرکت کرنے والے خود کو محفوظ سمجھیں۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے ایم اے جناح روڈ اور جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور صوبہ بھر میں قیام امن کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی، تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی ہے اور مجالس، جلوس میں شرکت کرنے والے خود کو محفوظ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کی رونقیں بحال کر دی گئی ہیں۔ سماء

KARACHI OPERATION

dg rangers

Tabool ads will show in this div