سیرل المیڈاکانام ای سی ایل میں ڈالنے پرآل پاکستان نیوزپیپرکی مذمت

cyril-almeida-640x356 اسلام آباد : اسسٹنٹ ایڈیٹر آف ڈان سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر آل پاکستان نیوز پیپر ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپر ایسو سی ایشن (اے پی این ایس) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی نے اخباری صحافی سیرل المیڈا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تنظیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالے، حکومتی اقدام آزادی اظہار رائے کے منافی ہیں۔ تنظیم کے مطابق آزادی رائے ہمارا بنیادی حق ہے، جس کس ذکر آرٹیکل 19 اور 19 اے میں موجود ہے اور جمہوریت کے ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے، کسی بھی خبر کو سول ملٹری رابطے میں تناؤ سے نہیں جوڑنا چاہیئے، تاہم یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک منتخب اور جمہوری حکومت ایک ڈکٹیٹر کی طرح سلوک کر رہی ہے۔ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حکومت کو کسی اخبار سے کوئی شکایت ہے تو اس کو متعلقہ ادارے یا پریس کونسل کے ذریعے حل کرے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیرل المیڈا کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالا جائے۔ سماء

ECL

CIVIL MILITARY RELATION

DAWN NEWS

Cyril Almeida

APNS

All pakistan newspaper society

Tabool ads will show in this div