اختلافات بات چیت سے حل کئے جائیں، وزیراعظم کی متحدہ کے وفد سے گفتگو

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد  :  وزیراعظم نوازشریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد کی قیادت فاروق ستار نے کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوريت کا حسن ہے، باہمی اختلافات بھلا کر سندھ کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر کام کریں۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے فاروق ستار کی سربراہی میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے وفد فاروق ستار، خالد مقبول،رشید گوڈیل اور نسرین جلیل شامل تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ پرویز رشید اور سعد رفیق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم باہمی اختلاف دوستانہ ماحول میں بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہیے، اختلاف رائے جمہوریت کی مضبوطی ہے، جس کا مقصد ملکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود ہونا چاہیے۔ ہمارا آئین تمام جمہوری قوتوں کو بات چیت کے لیے مناسب مواقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو متحد ہو کرسندھ کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیئے، انھو ں نے کہا کہ جماعتوں کےدرمیان اختلاف بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں، سیاسی جماعتوں نے جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے یکجہتی کامظاہرہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہوں گے۔ سماء

کی

کے

سے

eid

puppet

Attacks

lord

teenager

NSA

Tabool ads will show in this div