قائدین کے فیصلوں سے ناخوش ہیں، دوست کھوسہ/ منانے کو تیار ہیں، رانا ثناء

ویب ایڈیٹر

کراچی : دوست محمد کھوسہ کہتے ہیں کہ اراکین اسمبلی ن لیگ قائدین کے فیصلوں سے ناخوش ہیں اس لئے فارورڈ بلاک بنانا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو 2، 3 سال سے شکایتیں تھیں، دوست محمد کھوسہ کی ناراضی ایسی نہیں کہ دور نہ کی جاسکے، جب چاہیں ملنے آسکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، اس کام کیلئے متحرک رہنماء دوست محمد کھوسہ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی ن لیگ قائدین کے فیصلوں سے ناخوش ہیں، اراکین کے علاوہ پارٹی کے دیگر لوگ بھی فارورڈ بلاک میں شامل ہوں گے، ناراض اراکین اسمبلی نے فارورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ پارٹی سے نہیں قائدین سے شکوے ہیں، پارٹی نے میرے ساتھ بغض برقرار رکھا ہوا ہے۔

فارورڈ بلاک کی خبر پر سماء سے گفتگو میں تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ جب چاہیں مجھ سے ملاقات کیلئے آسکتے ہیں، دوست محمد کھوسہ کا فیصلہ ان کی ناراضگی ظاہر کرتا ہے، یہ ناراضگی ایسی نہیں کہ دور نہ ہوسکتی ہو۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو 2، 3 سال سے شکایتیں تھیں، دوست محمد کھوسہ اور ان کے والد نے آج تک کبھی گلہ نہیں کیا، مسلم لیگ ن میں اب فارورڈ بلاک بننے کی گنجائش نہیں، سیاست میں عزت کا راستہ وفاداری کا راستہ ہے۔ سماء

weapons

riot

temple

crimea

Tabool ads will show in this div