ریسکیوڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
پشاور:ريسکيو اہلکار نے ايمانداري کي نئي مثال قائم کردي۔ ٹريفک حادثے کے بعد بے ہوش شہري کي ايک لاکھ سے زائد رقم سنبھال کرعزیز واقارب کے حوالے کردي۔ پشاورکي ريسکيو ٹيم ميں بطور ڈرائيور کام کرنے والے ہدایت خان کو ايک ٹريفک حادثے ميں زخمي ہونے کے باعث بے ہوش ہو جانے والے تاجرکے سامان سے ايک لاکھ پندرہ ہزارکي نقد ي اورموبائل فون ملا تھا۔ ریسکیو ڈرائیور نے زخمي تاجر کواسپتال ميں داخل کرایا اور ایک لمحے کي تاخيرکئے بغير تاجرکےعزیزواقارب کو اطلاع کر دی جہاں تصديق کے بعد نقدي اورسامان زخمی شخص کے رشتہ داروں کے حوالے کرديا گيا۔ ہدايت خان نے اپني فرض شناسي سے ديگرسرکاري اداروں کے لئے مثال قائم کی، اس کی دیانت داری نے ساتھيوں کے سربھي فخرسے بلند کر د يے۔ سماء