بھارتی جارحیت جاری، راولا کوٹ میں ایک شہری جاں بحق

اسٹاف رپورٹ

مظفر آباد : بھارتی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، راولاکوٹ پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج نے پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس سے ایک شہری جان سے گیا، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

بھارتی فورسز کی پونچھ سیکٹر اور گاؤں چڑی کوٹ پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت محمت دین کے نام سے ہوئی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، فائرنگ اور گولہ باری کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سماء

vote

ایک

german

modi

Tabool ads will show in this div