کراچی : عائشہ منزل امام بارگاہ کے باہر کریکر حملہ، بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی
ویب ایڈیٹر
کراچی : عائشہ منزل کے قریب امام بارگاہ کے باہر کریکر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، 9 ماہ کی بچی بتول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے پل کے اوپر سے تھیلا پھینکا جس سے دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق عائشہ منزل چورنگی سے متصل امام بارگاہ پر پل کے اوپر سے نامعلوم ملزمان نے تھیلے میں کریکر پھینکا، جو مرکزی دروازے پر گرا جس سے خواتین اور بچوح سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، نجی اسپتال میں دوراج علاج 9 ماہ کی بچی بتول دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق امام بارگاہ میں خواتین کی مجلس ختم ہونے کے بعد لوگ نکل رہے تھے کہ ایک زور دار دھماکا ہوگیا، واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے امام بارگاہ کو گھیرے میں لے لیا۔ سماء