مالاکنڈ : مولانا سلمان تاثیر کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ مخالفین اپنا وقت ضائع نہ کریں آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے۔
جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین اپنا وقت ضائع نہ کریں کیونکہ آنے والا دور جمعیت علما ءاسلام کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے سخاکوٹ میں ہونے والے جلسے نے ملاکنڈ کا سیاسی نقشہ تبدیل کردیا ہے۔
مولانا سلمان تاثیر نے کہا کہ یکم اکتوبر کو سخاکوٹ میں ہونے والے کامیاب جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ ملاکنڈ جے یو آئی کا مضبوط گڑھ ہے اور یہاں کے عوا م نے ہمیشہ علماءکرام پر بھر پور اعتماد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ضلع ملاکنڈ کی تینوں نشستوں پر جے یو آئی کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ سماء