جدید ٹیکنالوجی کے حامل چمپنزی پھر آرہے ہیں

8

لا س اینجلس : جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل چمپنزی ایک بار پھر دھوم مچانے آرہے ہیں، ”وار فار دی پلانٹ آف دی ایپس“ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

ہالی ووڈ کے مشہور فلمی سلسلے ”پلانٹ آف دی ایپس“ کے نئے اور تیسرے سیکوئیل ”وار فار دی پلانٹ آف دی ایپس“ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، فلم کے پہلے وڈیو ٹیزر میں مرکزی کردار سیزر (چمپینزی) کو برف باری میں کھڑے دکھایا گیا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ”جنگ شروع ہوگئی ہے“ (وار ہیز بیگن)۔

سیزر کا کردار اداکار اینڈی سرکیس جبکہ ولن کا کردار ووڈی ہیرلسن ادا کر رہے ہیں، فلم ”وار فار دی پلانٹ آف دی ایپس“ 14 جولائی 2017ء کو ریلیز جائے گی۔ اے پی پی

 

انٹرٹینمنٹ

Planet of the apes

Tabool ads will show in this div