بدعنوانی کے الزام میں متعدد جج گرفتار

Oct 10, 2016

4

ابوجا : نائیجیریا میں بدعنوان سینئر ججوں کیخلاف کارروائیوں میں متعدد ججوں کو گرفتار کرکے 8 لاکھ ڈالر برآمد کرلئے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کی بائیجیریا کی ڈی ایس ایس ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے گزشتہ چند روز میں مارے گئے جن میں متعدد ججوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قبضے میں لی گئی رقم میں کئی مختلف کرنسیاں، لاکھوں ڈالر کی پراپرٹی کے کاغذات اور غیر قانونی اقدامات کی تفصیلات پر مبنی دستاویزات ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ ججوں کے پرتعیش طرز زندگی اور عوام کی شکایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں، گرفتار ججوں کا تعلق سپریم، اپیل اور ہائی کورٹس سے ہے تاہم ججز کے نام جاری نہیں کئے گئے۔

نائیجیرین بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ججوں کو رہا کیا جائے، انہوں نے صدر بوہاری سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام ریاستی سیکیورٹی ایجنسیوں کو تنبیہہ کریں کہ وہ قانون کا احترام کریں۔ اے پی پی

corrpution

security agency

Tabool ads will show in this div