وادی تیراہ : خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں لڑاکا طیاروں نے تازہ کارروائی میں چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، کامیاب کارروائی میں طیاروں نے کوکی خیل میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔
عسکری ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں فضائی کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، لڑاکا طیاروں نے کوکی خیل میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں بھی تباہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاوہ خیبر ایجنسی میں بھی دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کا آپریشن جاری ہے، جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔ سماء