وزیراعظم نے نااہلی کی درخواستوں پرجواب جمع کرادیا

Oct 10, 2016

ECP PM Reference Isb Pkg 10-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/ECP-PM-Reference-Isb-Pkg-10-10.mp4"][/video]

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر نااہلی سے متعلق درخواستوں کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کراديا۔ الیکشن کمیشن سے تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کا جواب اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ جواب میں الیکشن کمیشن سے تمام درخواستیں خارج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن سے دائرہ اختیار کا فیصلہ پہلے کرنے کی استدعا بھی کردی۔

جواب میں وزیراعظم پرعائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن  نے دائرہ اختیار سے متعلق وزیراعظم کی درخواست بحث کے لیے مقرر کرتے ہوئے سماعت دو نومبر تک ملتوی کر دی۔

دو نومبر کو کميشن کے دائرہ اختیار پربحث ہوگی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کے ریفرنس پر سماعت بھی اسی روز ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے وکیل کوعوامی تحریک کی درخواست پرجواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ سماء

ECP

IMRAN KHAN

PM Nawaz Sharif

Panama leaks

Tabool ads will show in this div