عمران خان کا اعلان سازش ہے،ایم کیوایم لندن

Oct 10, 2016

Mqm vs Mqm khi Pkg 21-09

لندن: ایم کیو ایم لندن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کو جمہوریت کے خلاف سازش قراردیدیا۔ متحدہ لندن کے رہنما ندیم نصرت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا اعلان جمہوریت کیخلاف سازش ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کونشانہ بناناعمران خان اوراپوزیشن کاجمہوری حق ہے مگر بار بار دھرنا، وزیراعظم  ہاؤس کا گھیراؤ اور اسلام آباد بند کرنا کون سی حب الوطنی اور جمہوریت پسندی ہے۔

ندیم نصرت نے خبردار کیا کہ عمران خان جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے سے باز رہیں۔ سماء

IMRAN KHAN

ahmad nadeem qasmi

mqm London

30th October

Tabool ads will show in this div