میانداد کیخلاف بےہودہ جملوں پر آفریدی کو ملال

shahid-javed-1-e1476032250801 کراچی : سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آفریدی کے خلاف مہم کا ایسا اثر ہوا کہ بوم بوم آفریدی نے الٹے قدموں چل کر اپنے بے ہودہ الفاظ پر ملامت کا اظہار کر ڈالا۔ سارا سال خبروں کی زینت بننے والے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی خبروں میں آنے کا موئی موقع چھوڑتے نہیں، اور ایسا ہی کچھ ہوا کراچی کی نجی تقریب میں جہاں آفریدی کے جاوید میانداد کے خلاف ادا کیے گئے نازیبا الفاظ نے بوم بوم کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا اور پوری قوم لیجنڈ کرکٹر اور شارجہ کے ہیرو جاوید میانداد کی وکیل صفائی بن گئی۔ سماجی رابطے کی سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر آفریدی کے خلاف محاذ کھل گئے اور صرف آدھے گھنٹے کے قلیل وقت میں ہی آفریدی اور جاوید میانداد ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، جس میں میانداد کے مداحوں نے آفریدی سے معافی کا مطالبہ کیا۔   دوسری جانب آفریدی کے بیان پر جاوید میانداد نے بھی سابق کتپان سے معافی مانگنے کا کہا تھا۔ لوگوں اور بڑے کھلاڑی کا دباؤ یا رسی کہیں اور سے ہلی کے شام ہوتے ہی بوم بوم کے مزاج شریف قابو میں آگئے۔   انہوں نے اسی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کو ذریعے ملال کا اظہار بنا ڈالا اور جاوید میانداد کے خلاف ادا کیے گئے الفاظ پر افسوس محسوس کیا۔   آفریدی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد سے متعلق جو کہا اس پر افسوس ہے، میانداد کافی عرصے سے مجھ پر ذاتی حملے کر رہے تھے، آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بہت عرصے سے برداشت کیا مگر ہر بات کی حد ہوتی ہے۔ سماء   <blockquote class="twitter-tweet" data-lang="en-gb"><p lang="en" dir="ltr">I tolerated for long time but every person has a limit, sad that Javed Miandad was making personal attacks for long time2/2</p>&mdash; Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) <a href="https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/785156842271956992">9 October 2016</a></blockquote> <script async src="//platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

APOLOGY

SHAHID KHAN AFRIDI

Farewell

Foul Language

Tabool ads will show in this div