حکومت نے ماچس اور لائٹر جلانے پر پابندی لگا دی

Oct 09, 2016
[caption id="attachment_550531" align="aligncenter" width="680"]CuVi99CXgAEnZwP Picture Courtesy @Razonater[/caption] راول پنڈی : عاشوری محرم کے موقع پر حکومت نے جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور جلوسوں میں ماچس یا لائٹر لے جانے پر پابندی لگا دی۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راول پنڈی میں عاشورہ محرم کے موقع پر دفعہ144نافذ کردی گئی ہے، جب کہ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب عاشورہ کے موقع پر شہر میں 9ویں اور دسویں محرم الحرام کو موبائل سروس بھی بند رہے گی، جلوسوں کے راستوں کے اطراف ایک کلو میٹر تک کار پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور اس پر بھی پابند کا اطلاق ہے۔ جب کہ حکومت نے سختی کے ساتھ جلوسوں میں ماچس یا لائٹر لے جانے کی بھی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر نویں اور دسویں محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سماء

Pillion Riding banned

Mobile service suspended

Tabool ads will show in this div