پی ٹی آئی کے بعض ارکان استعفیٰ دینا نہیں چاہتے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی عباسی نے کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر ابہام پیدا ہوگیا ہے بعض ارکان استعفیٰ دینا نہیں چاہتے۔

پی ٹی آئی ارکان سے ملاقات کے بعد سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی، تحریک انصاف کو قانونی و آئینی پوزیشن بتادی، پی ٹی آئی ارکان ایوان میں آئے، استعفے سے متعلق کچھ نہ کہا۔

وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے کہا سوچ کر بتائیں گے، ابہام پیدا ہوگیا ہے شاید استعفے دباؤ کے تحت دیئے گئے۔ سماء

reach

Tabool ads will show in this div