اسلام آباد میں 62 افراد قتل

160506092708-pakistan-honor-killing-0506-02-full-169 اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں 6 ماہ کے دوران 62 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں یکم جنوری 2016ءسے 31 اگست 2016ءکے دوران 62 افراد کو قتل کیا گیا، 131 ڈکیتیاں جبکہ 180 چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ مارگلہ میں قتل کی ایک واردات ہوئی، 19 چوری کے مقدمے درج کئے گئے، ڈکیتی و راہزنی کی 9 وارداتیں ریکارڈ پر موجود ہیں۔ تھانہ ترنول کے علاقہ میں 6 قتل ہوئے، چوری کی 7 وارداتیں کی گئیں جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے 14 واقعات درج ہوئے۔ تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں 6 قتل کئے گئے، چوری کی 22 وارداتیں ہوئیں جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے 11 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ تھانہ سبزی منڈی میں 4 افراد کو قتل کیا گیا، چوری کے 14 واقعات ہوئے، ڈکیتی و راہزنی کی 19 وارداتوں کو درج کیا گیا۔ تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں 8 ماہ کے دوران 2 افراد قتل ہوئے، 20 چوری کی وارداتیں ہوئیں، ڈکیتی و راہزنی کے 13 واقعات پر مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں ایک شخص کو قتل کیا گیا، 13 لوگوں کے ساتھ چوری کی وارداتوں کے مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ ڈکیتی اور راہزنی کے 10 مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ کوہسار میں 2 قتل کئے گئے، 14 وارداتیں چوری کی درج کی گئیں، ڈکیتی و راہزنی کے 6 مقدمات ریکارڈ ہوئے۔ تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں 2 قتل کے مقدمات درج کئے گئے، چوری کی 7 وارداتیں ہوئیں جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے 3 واقعات کے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ تھانہ سیکریٹریٹ میں ایک قتل، 3 چوری کی وارداتیں اور ڈکیتی و راہزنی کے 2 واقعات پر مقدمات درج ہوئے۔ تھانہ سہالہ کے علاقہ میں 3 افراد کو قتل کیا گیا، 14 لوگوں کی چوری ہوئی، ڈکیتی و راہزنی کی 11 وارداتیں درج کی گئیں۔ کورال تھانہ 9 قتل کی وارداتوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اسی تھانہ میں چوری کی 13 وارداتیں ہوئیں اور ڈکیتی و راہزنی کے 13 واقعات کے مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیلور میں قتل کے 3 مقدمات درج ہوئے، 2 چوری کی وارداتیں اور ڈکیتی و راہزنی کے 7 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقہ میں 2 قتل کئے گئے، ڈکیتی و راہزنی کی 4 وارداتیں ہوئیں جبکہ چوری کے 7 مقدمات درج کئے گئے۔ بہارہ کہو تھانہ کے علاقہ میں 6 قتل کئے گئے، ڈکیتی و راہزنی کی 4 وارداتیں ہوئیں جبکہ چوری کے 17 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ تھانہ شالیمار کے علاقہ میں 2 افراد کو قتل کر دیا گیا، ڈکیتی و راہزنی کی 8 وارداتیں ہوئیں جبکہ 18 چوری کے مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ رمنا میں 4 قتل ہوئے، چوری کی 16 وارداتیں کی گئیں اور ڈکیتی و راہزنی کے 6 مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں 2 افراد قتل کئے گئے، چوری کی 5 وارداتیں ہوئیں، 3 ڈکیتی و راہزنی کے مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ کھنہ میں قتل کے 4 مقدمات درج ہوئے، ڈکیتی و راہزنی کی 17 وارداتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ چوری کے 7 واقعات ہوئے۔ تھانہ شمس کالونی میں کوئی قتل نہیں ہوا تاہم 5 افراد کی چوری سمیت ڈکیتی و راہزنی کی 7 وارداتوں کے مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ نون کے علاقہ میں 2 افراد قتل ہوئے، چوری کی 12 وارداتیں کی گئیں، ڈکیتی و راہزنی کی 17 وارداتوں کے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ کراچی کمپنی میں کوئی قتل کی واردات رجسٹرڈ نہیں ہوئی تاہم 14 چوری کے مقدمے اور 4 ڈکیتی و راہزنی کے مقدمے درج کئے گئے۔ اسی طرح وویمن پولیس سٹیشن میں ایک بھی قتل کی واردات کا مقدمہ درج نہیں ہوا البتہ چوری کی 7 وارداتیں درج کی گئیں جبکہ ڈکیتی اور راہزنی کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ سماء
Tabool ads will show in this div