ٹرمپ کا انکار؛کیا ہلیری اگلی امریکی صدرہوں گی؟

TRUMP PKG 09-3

واشنگٹن: نازیبا گفتگو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اپنے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ چھوڑ گئے۔ امریکہ کی نائب صدارت کے نامزد امیدوار سمیت اکتیس ری پبلیکن رہنماؤں نے ٹرمپ دستبرداری کا مطالبہ کردیا۔ وائس آف امریکا کے سروے میں اسی فی صد لوگوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی ۔ امریکی صدارت کے خواہشمند ري پبلکن صدارتي اميدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مستقبل داؤ پرلگ گيا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کوخواتين کےبارے ميں فضول گوئی گفتگو مہنگی پڑگئی۔ نازيبا گفتگو منظرعام پرآنے کے بعد ٹرمپ کي اپني جماعت کے لوگ بھي مخالف ہوگئے۔ ساتھیوں نے ٹرمپ سے صدارتي دوڑ سےدستبرداري کا مطالبہ کرديا ہے لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ صدارتي دوڑ سے باہر نہيں ہوں گے۔

دوہزارپانچ ميں ہونےوالي گفتگوکي ريکارڈنگ منظرعام پرآںے کے بعد مخالفین تو ایک طرف ، خودٹرمپ کی اپنی جماعت کے رہنماؤں کی طرف سے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ري پبلکن سابق صدارتي اميدوارمٹ رومنے کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سب سن کربہت افسوس ہوا جبکہ ديگرري پبلکن رہنماؤں نےاپنے ٹويٹرپيغام ميں ٹرمپ کي گفتگو پربرہمي کا اظہار کرتے ہوئےمطالبہ کيا ہے کہ وہ صدارتي دوڑ سے دستبردار ہوجائيں۔

TRUMP PKG 09-1

TRUMP PKG 09-2

ہالي ووڈ آئيکون اسٹار رابرٹ ڈي نيرونے توٹرمپ کوبيوقوف اوراحمق قرار دے ديا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نےاپني گفتگو پرخواتين سےمعذرت کرتے ہوئے ٹويٹ کيا ہے کہ وہ صدارتي انتخاب سے دستبردار نہيں ہوں گے۔

TRUMP PKG 09-4

ٹرمپ کي اہليہ ميلانيا کاکہناہےکہ ان کےليے يہ سب کچھ قابل برداشت نہيں مگرملک اوردنيا کےبہترمستقبل کےليےجيسےميں انہيں معاف کيا عوام بھي سب کچھ بھول جائيں۔ سماء

US presedential election

Assualt

Audio tape Leak

dirty talks

VOA

Tabool ads will show in this div