محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے تحت اندرون پشاور سیل
پشاور: محرم الحرام میں سکيورٹي انتظامات کے تحت اندورن شہر کو مکمل سيل کر ديا گيا ہے جہاں ہر قسم کي گاڑيوں کا داخلہ بند ہے جبکہ چيکنگ پوائنٹ سے گزر کر ہي شہر ميں داخل ہوا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سيکورٹي حصار اور جامع تلاشي سے گزرنے کے بعد ہی شہر ميں داخلہ ممکن ہے، جبکہ گلي کوچوں پر بھي بلاکس لگا ديئے گئے ہيں۔
محرم الحرام کے پیش نظر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری
اسکے علاوہ ماتمي جلوسوں کے گزرگاہوں پر پوليس کي بھاري نفري کے ساتھ سو سے زائد سيکورٹي کيمرے بھي نصب کر ديئے گئے ہيں۔
شہريوں کا کہنا ہے سخت سیکورٹی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے مگر سيکورٹي انتظامات سے مطمئن ہیں۔ سماء