لیاری میں مقابلہ، عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ ساتھی سمیت مارا گیا، رینجرز اہلکار شہید
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور گینگ وار کے کارندوں ميں مقابلے کے دوران ايک جوان شہيد اور ایک زخمی ہوگيا، جوابی کارروائی میں گینگ وار کا اہم کارندہ سرور بلوچ ساتھی سمیت مارا گیا۔
لیاری نوالین میں گینگ وار کے کارندوں اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے دوران رینجرز کا جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا، رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں عزیر بلوچ گروپ کا اہم کارندہ سرور بلوچ، ساتھی اویس بلوچ کے ساتھ مارا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی، نائن ایم ایم پستول اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، نوالین اور اس کے اطراف میں دکانیں بند ہوگئیں۔ سماء
رینجرز
شہید
ramadan
سمیت
Killed
defence
گروپ
rates
stages
تبولا
Tabool ads will show in this div