سراج درانی کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری، نیلوفر طوفان سے بچاؤ کی دعا
اسٹاف رپورٹ
کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور نیلوفر کے بخیریت گزر جانے کی دعا مانگی، انہوں نے پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کو تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
نیلوفر خیر خیریت سے چلا جائے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی دعا مانگنے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچ گئے، پھولوں کی چادر چڑھائی اور یہ دعا بھی کی ہے کہ کراچی کی جان نااہل افسران سے چھوٹ جائے۔
سندھ اسمبلی میں اپنے چیمبر میں بھی میڈیا سے گفتگو کی اور ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مذاکرات کا مشورہ دے ڈالا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاست میں حرف آخر ہوتا ہے نہ مذاکرات کے دروازے بند ہوتے ہیں۔ سماء
study
putin
تبولا
Tabool ads will show in this div