خواتین کیخلاف نازیبا گفتگو،ٹرمپ نےمعافی مانگ لی

trump واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ اور غیر اخلاقی باتوں پر معذرت کرلی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 2005ء 2005ءمیں خواتین سے نازیبا گفتگو کرنے والی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد معذرت کر لی ہے۔ trump-tape امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے وضاحتی بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تووہ اس پر معذرت چاہتے ہیں۔ 161007173925-trump-wapo-access-hollywood-2-large-169 بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ گفت گو نجی طور پر لاکر روم میں برسوں پہلے ہوئی تھی، بل کلنٹن نے گولف کورس پر میرے ساتھ اس سے کہیں زیادہ خراب گفتگو کی تھی، یہ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ٹرمپ کی اپنی جماعت کے رہ نماؤں کی طرف سے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ 60788762 واضح رہے کہ امریکی اخبار "دی واشنگٹن پوسٹ" میں ایک مضمون کے ساتھ ٹرمپ کی ایک وڈیو میں جاری کی گئی تھی جس میں وہ ایکسس ہالی ووڈ پروگرام کے میزبان بلی بش سے گفتگو کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی آڈیو کلپ پر ٹرمپ کو خواتین کی بڑی تعداد کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین کی بڑی تعداد نے آڈیو میں موجود الفاظ اور گفت گو پر ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ سماء  

APOLOGY

women

WASHINGTON POST

US presidential elections

Assualt

Audio tape Leak

dirty talks

Hilary Clinton

Tabool ads will show in this div