گلوبٹ کو سزا، ہمارے مجرم آج بھی شریف برادران ہیں، رحیق عباسی

ویب ایڈیٹر

کراچی : رحیق عباسی کہتے ہیں کہ گلو بٹ کو توقع تھی کہ شریف برادران اسے سزا سے بچالیں گے، گلو بٹ کو شاباشی دینے والے کہاں ہیں، ہمارے مجرم آج بھی نواز اور شہباز شریف ہیں۔

پی اے ٹی کے رہنماء نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توڑ پھوڑ کے الزام ميں گل وبٹ کو سزا ہوئی، گلو بٹ کو شاباشی دينے والے کہاں ہيں، اسے توقع تھی شریف برادران سزا سے بچالیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مجرم آج بھی نواز اور شہباز شریف ہیں، جنہوں نے گولیاں چلائیں انہیں سزا کب ملے گی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مدعی پوری قوم ہے۔ سماء

restrictions

Tabool ads will show in this div