ویسٹ انڈیزکیخلاف14رکنی اسکواڈکااعلان2کھلاڑیوں کی چھٹی

babar-azam-2-e1475930064382 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے چودہ رکنی ٹسیٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹسیٹ ٹیم میں پہلی بار بابر اعظم کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ سینیر کھلاڑی محمد حفیظ اور شان مسعود ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور اسکواڈ سے ان کی چھٹی کردی گئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا، انضمام کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے، بابرب اعظم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ پرفارمنس دیکھ کیا گیا۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، اسد شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، یاسر شاہ، راحت علی، عمران خان، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان ، بابر اعظم اور محمد نواز شامل ہیں۔ اس موقع پر انضمام کا کہنا تھا کہ شان مسعود اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے، دونوں کو اسکواڈ سے آﺅٹ کیا گیا ہے، جب کہ یونس خان طبیعت خرابی کے باعث دستیاب نہیں، یونس خان کو ڈاکٹروں نے دس دن کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے، امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ Inzimam Team Announce Khi 08-10 ایک سوال کے جواب میں انضمام کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس لئے سلیکٹرز، کوچ اور کپتان سمیت سب کی رائے تھی کہ انہیں ٹیسٹ میچ میں بھی موقع دیا جائے۔ عماد وسیم کو ٹیم میں اس لئے شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ان کا باﺅلنگ ریکارڈ اتنا اچھا نہیں ہے اور ان کی جگہ محمد نواز کو اس لئے موقع دیا گیا ہے کہ ان کا باﺅلنگ اور بیٹنگ دونوں میں ریکارڈ اچھا ہے۔ محمد عامر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں اور والدہ کی طبیعت خرابی کے باعث پاکستان میں ہی موجود ہے لیکن ممکنہ طور پر پیر سے قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ سماء

West Indies

test squad

Tabool ads will show in this div