غیرت کے نام پر بیٹی، راز چھپانے کیلئے بیوی کا قتل، 18 سال بعد ایف آئی آر درج

اسٹاف رپورٹ

ملتان : غيرت کے نام پر بيٹی کو قتل کيا، راز چھپانے کيلئے بيوی کو بھی مارديا، ملتان ميں لڑکی کے بھائی نے سال بعد سوتيلے باپ کیخلاف پرچہ درج کراديا۔

بہاولپور بائی پاس کے رہائشی محمد ارشد کی 15 سالہ بہن نسیم بی بی کو 1996ء میں قتل کیا گیا، 18 سال بعد محمد ارشد نے قاتلوں کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا اور اپنے سوتیلے باپ اور چچا پر الزام عائد کیا، جنہوں نے نسیم بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش دریائے چناب کے کنارے دفنادی۔

عدالتی حکم پر تھانہ مظفر آباد میں ملزم حنیف اور اس کے 3 بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مدعی ارشد کے مطابق ملزم حنیف نے راز فاش کرنے پر اپنی دوسری بیوی کو بھی قتل کیا اور اب اُسے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

محمد ارشد 18 سال بعد ایف آئی آر درج کرانے میں تو کامیاب ہوگیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ انصاف حاصل کرنے میں وہ کب تک کامیاب ہوتا ہے۔ سماء

staff

squads

Tabool ads will show in this div