عمران خان کی وکٹ اپنی ہی نوبال پر گر گئی، پرویز رشید

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کی وکٹ اپنی ہی نو بال پر گر گئی، امپائر صرف ملک کی سب سے بڑی عدالت ہوسکتی ہے، وہ وہاں جانے کی جراٴت نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ امپائر صرف ملک کی سب سے بڑی عدالت ہوسکتی ہے، عمران خان کی وکٹ ان کی اپنی نوبال کا شکار ہوئی، کپتان ثابت کریں آر اوز نے انتخابات ميں کس طرح دھاندلی کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف خالی کنٹینر اور خالی کرسیوں پر اپنا مقدمہ پیش کرسکتے ہیں، وہ کنٹینر سے اتر کر چند قدم دور سپریم کورٹ جانے کی جراٴت نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ میں ان کی اپنی وکٹ گر گئی۔ سماء

عمران خان

Tabool ads will show in this div