پشاور یونیورسٹی کے طالبعلم کا گورنر سے ڈگری لینے سے انکار

اسٹاف رپورٹ

پشاور : پشاور یونیورسٹی کے کانووکیشن میں طالب علم نے گورنر سے ڈگری لینے سے انکار کردیا، طالب علم نے یہ احتجاج صوبے کے حقوق اور آئی ڈی پیز کیلئے مؤثر اقدامات نہ کرنے پر کیا۔

جامعہ پشاور میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک طالب علم نے گورنر کے پاس جانے سے انکار کرتے ہوئے وائس چانسلر سے ڈگری لینے کی خواہش ظاہر کی، وائس چانسلر کے انکار پر طالب علم حکومت مخالف نعرہ لگا کر اسٹیج سے نیچے اتر گیا، اسفند یار کا کہنا ہے کہ گورنر نے صوبے اور قبائلی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب نے آئی ڈی پیز کی مدد نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کردیا، کہتے ہیں آئی ڈی پیز کو ماہانہ اخراجات کیلئے رقم دی جارہی ہے۔

سالانہ کانووکیشن میں جامعہ پشاور کے 400 سے زائد فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ سماء

protect

street

ڈگری

Tabool ads will show in this div