گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کا اجلاس، ناراض کارکنوں کے گو اعجاز گو کے نعرے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ ميں تحریک انصاف کے اجتماع کے دوران ہلڑ بازی ہوگئی، مشتعل کارکنوں نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کیخلاف گو اعجاز گو کے نعرے لگائے۔

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کیخلاف نعرے لگاتے کپتان کے کھلاڑی گوجرانوالہ میں اجتماع کے دوران اپنے ہی صوبائی صدر پر برس پڑے، کارکن اکٹھے تو کپتان کے جلسے کے سلسلے میں 2 ناراض گروپوں میں صلح کرانے آئے تھے لیکن نظریاتی گروپ نے اعجاز چوہدری کیخلاف نعرے بازی شروع کردی۔

سابق سٹی صدر عقیل ڈار کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری نے انتخابات میں ٹکٹ فروخت کئے اور اپنے دوستوں کو نوازا وہ انہیں صوبائی صدر نہیں مانتے۔

دوسری جانب اعجاز چوہدری کہتے ہیں 2 سال سے پارٹی کیلئے خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں، الزامات تو لگتے رہتے ہیں۔

تحريک انصاف کی تقريب کے دوران مشتعل کارکنوں نے ہلڑ بازی شروع کردی اور اس موقع پر ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ سماء

bmw

sharapova

humanitarian

گو