کسی کو اپنی دفاعی صلاحیت چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

Abdul Basit Still 07-10 نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی، سرجیکل اسڑائیک ہوتی تو پاکستان فوری جواب دیتا۔ نئی دلی میں بھارتی میگزین کو انٹرویو میں بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت کراس بارڈر فائرنگ کو سرجیل اسٹرائیک کا نام دے تو اسے روک نہیں سکتے، کسی کو اپنی دفاعی صلاحیت چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جیسی بھی کارروائی کرے گا، پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی، سرجیکل اسڑائیک ہوتی تو پاکستان فوری جواب دیتا۔ ABDULBASIT INTERVIEW PKG 25-09 انہوں نے کہا کہ برہان وانی کے جنازے میں ہزاروں کشمیریوں کا آنا ان کی جدوجہد آزادی کی گواہی ہے، 2015 کی پاک بھارت مشترکا قرارداد میں واضح ہے، مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے اور اگر یہ مسئلہ حل ہو جائے تو دیگر معاملات بھی حل ہوجائیں گے، بھارت الزامات لگا کر چاہتا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر پر مؤقف بدل لیں تویہ ممکن نہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ سارک کانفرنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ سارک کانفرنس ملتوی ہوئی ہو، سارک علاقائی تعاون کی تنظیم ہے اور اس کا پاک بھارت کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں پاکستان کے اقوام عالم سے بہترین مراسم ہیں اور یقین ہے کہ 19ویں سارک کانفرنس اگلے سال پاکستان میں ہی ہوگی عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت ہر دہشت گرد حملے کا الزام فوراً پاکستان پر لگا دیتا ہے، حالانکہ پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے، پاکستان اپنی زمین کبھی بھی دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا، دہشت گردی مقامی، علاقائی اورعالمی چیلنج ہے جس سے مل کر لڑنا ضروری ہے سوائے چند ممالک کے دنیادہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کاکردارسراہتی ہے۔ سماء

abdul basit

Burhan Muzaffar Wani

Pakistani High Commission

surgical strike

Tabool ads will show in this div