اسلام آباد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم کو غدار کہنا کا سوچ بھی نہیں سکتا، مولانا فضل الرحمان سے بولا ہے کہ وزیراعظم صاحب کو سمجھائیں، وزیراعظم جتنی جلدی پانامہ بل معاملے کو سمجھیں اچھا ہے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ گفت گو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی گروپ اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات مفید رہی، مولانا فضل الرحمان میرے انکل ہیں، میں اپنے بچپن سے مولانا فضل الرحمان سے ملتا رہتا تھا۔
ملاقات کے ایجنڈے پر گفت گو میں بلاول کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب پاناما بل معاملے پر نوازشریف کو سمجھائیں گے، نواز شریف جتنی جلدی اس بات کو سمجھیں اچھا ہے۔
ایک سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی انکل الطاف کو غدار نہیں کہا، میں نے کہا تھا کہ مودی کا جو یار ہے غدار ہے، میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وزیراعظم کو غدار کہوں، میں بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں،کبھی ایسا نہیں کرسکتا، ہاں نواز شریف نے مودی کو اپنے گھر پربلایا تھا۔
مشترکہ اجلاس پر گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مشترکا اجلاس میں شرکت سے قومی یکجہتی کا ثبوت دیا، ن لیگ نے قومی یکجہتی کو توڑنے کی کوشش کی تھی، مائنس ون کی بات کرنے والوں نے میرے نانا کو مائنس کیا۔
پارٹی میں مائنس ون سے متعلق بلاول کا مزید کہنا تھا کہ میرے ماموں، میری والدہ کو مائنس ون کرنے کی باتیں کیں، یہ کہہ رہیں ہیں آصف زرداری کو مائنس کر دو، کل کہیں گے کہ بلاول کو بھی مائنس کر دو، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔ سماء