نادرا کے ستم؛برقعہ میں بھاگی عورت مردنکلا

GUJ Man in Abaya EX FTG 07-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/GUJ-Man-in-Abaya-EX-FTG-07-10.mp4"][/video]

گوجرانوالہ: جب قطار میں لگنے کے باوجود نمبر نہ آئے تو کیا ہوتا ہےِ ؟ گوجرانوالہ میں تو طویل انتظار سے گھبرایا مرد، عورت بن گیا۔ مگر کام تو کیا نکلتا الٹا حوالات کی سیر کرنا پڑگئی۔ پہلوانوں کے شہر میں ایک نوجوان برقعہ پہن کر شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس پہنچ گیا۔ برقعہ پوش نوجوان بڑے اعتماد سے خواتین کی لائن میں لگا مگر جب لوگوں کو شک ہوا تو بھاگنے کی کوشش میں پکڑا گیا۔

کلیم اللہ نامی  نوجوان کو تھانہ سبزی منڈی منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس نے موقف اپنایا کہ آٹھ دن نادرا دفتر کے چکر کاٹ رہا ہوں مگرٹوکن نہیں ملتا۔ نوجوان نے شکوہ کیا میرا نمبر نہیں آتا،خواتین کو پروٹوکول ملتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برقعہ پہن کرعورت بننے والے نوجوان کو شہریوں کی اطلاع پر گرفتار کیا۔ اب مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ سماء

NADRA

Tabool ads will show in this div